ڈرنے والا نہیں حکومت پکڑ سکتی ہے تو پکڑ لے شیخ رشید

نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد لال حویلی جائیں گے اور آج دما دم مست قلندر ہو گا، شیخ رشید


ویب ڈیسک October 28, 2016
نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد لال حویلی جائیں گے اور آج دما دم مست قلندر ہو گا، شیخ رشید، فوٹو؛ آن لائن

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈرنے والا نہیں حکومت پکڑ سکتی ہے تو پکڑ لے جب کہ ساراشہر بند ہے لیکن پھر بھی اسٹریٹ پاورنظرآئے گی۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سارے راستے بند ہیں لیکن اپناحق اداکروں گا، آج ثابت کروں گا کہ علی کی طرح جیوں گا اور حسین کی طرح مروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرنے والا نہیں حکومت پکڑ سکتی ہے تو پکڑ لے، ساراشہربند ہے پھر بھی اسٹریٹ پاور نظر آئے گی اور ہمارے کارکن آس پاس ہی ہیں وہ بھی ابھی نظرآئیں گے۔



اس سے قبل شیخ رشید صبح سویرے راولپنڈی کے کمیٹی چوک پہنچے اور ہوٹل سے ناشتہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی چوک شہیدوں کا چوک ہے اور عوام سے اسی چوک سے ایوب خان کو بھگایا تھا اور یہیں سے نواز شریف کو بھگائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بنی گالہ اور لال حویلی سیل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آج لال حویلی میں جلسہ ضرور ہوگا، عوام جمعہ کی نماز پڑھ کو لال حویلی آئیں گے اور آج دما دم مست قلندر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صرف راولپنڈی نہیں پورا پاکستان میری جان ہے۔

واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ نے آج لال حویلی میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں نے بھی شرکت کرنی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔