جہلم میں زہریلی شراب پینے سے 8 افراد ہلاک

شادی کی تقریب کے دوران زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔


ویب ڈیسک October 28, 2016
زہریلی شراب کہاں سے منگوائی گئی، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔ فوٹو:فائل

کرسچن کالونی میں زہریلی شراب پینے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک اور 5 کی حالت غیر ہو گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جہلم کی کرسچن کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران زہریلی شراب پینے سے ایک ہی خاندان کے 8افراد ہلاک جب کہ 5 افراد کی حالت غیر ہو گئی، متاثرہ افراد کو راولپنڈی کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ شراب کہاں سے منگوائی گئی تھی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ زہریلی شراب ان لوگوں نے خود تیار کی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: زہریلی شراب پینے سے 8 افراد ہلاک

متاثرہ افراد کے لواحقین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آئے دن زہریلی شراب پینے سے متعدد افراد ہلاک ہو جاتے ہیں تو حکومت اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔