شہباز شریف نے عمران خان کو 26 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

اگر عمران خان نے 14 روز میں غیر مشروط معافی نہ مانگی تو قانونی چارہ جوئی کا پورا حق رکھتا ہوں، شہباز شریف


ویب ڈیسک October 28, 2016
عمران خان نے شہباز شریف پر جاوید صادق کے ذریعے کمیشن بنانے کا الزام عائد کیا تھا۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو 26 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے چیرمین تحریک انصاف کو کینیڈین نژاد شہری جاوید صادق کے ذریعے کمیشن بنانے کے الزام پر 26 ارب روپے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر عمران خان نے 14 روز میں غیر مشروط معافی نہ مانگی تو قانونی چارہ جوئی کا پورا حق رکھتا ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: شہباز شریف اپنے فرنٹ کے ذریعے کمیشن رکھتے ہیں، عمران خان

واضح رہے کہ عمران خان نے شہباز شریف پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنے فرنٹ مین جاوید صادق کے ذریعے اربوں روپے کمیشن بنانے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔