شیوے نے اے دل ہے مشکل کومات دے دی

51 فیصد بھارتی ناظرین ’’شوے‘‘ جب کہ 36 فیصد ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کو ترجیح دے رہے ہیں


ویب ڈیسک October 28, 2016
اے دل ہے مشکل میں فواد خان نے اہم کردار ادا کیا ہے فوٹو: فائل

کرن جوہر کو بڑی مشکل سے بھارت میں ''اے دل ہے مشکل'' کی ریلیز کی اجازت ملی لیکن صورت حال یہ ہے کہ ابتدائی جائزوں کے مطابق فلم کو وہ پزیرائی نہیں مل رہی جس کی توقع کی جارہی تھی۔

کرن جوہرنے ''اے دل ہے مشکل'' کو بڑے ارمانوں سے بنایا، اس فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان شامل ہیں جن کی اداکاری کی ہرکوئی تعریف کرتا نظرآتا تھا لیکن مقبوضہ کشمیرمیں برہان وانی کی شہادت اوراڑی واقعے کے حالات نے ایسا موڑ لیا کہ جو منظورنظرتھے وہی معتوب ٹھہرے، فواد خان ہی کی وجہ سے بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے فلم کی نمائش نہ ہونے دینے کا اعلان کردیا، اس کے بعد فلم سازوں کی یونین نے پاکستانی اداکاروں اورتیکنیکی عملے کو کام نہ دینے اورپھرسینما گھرمالکان نے اس کی نمائش سے انکارکردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اجے دیوگن اور کرن جوہر کے درمیان تعلقات کشیدہ

کچھ دن پہلے تک 100 کروڑبھارتی روپے سے زائد لاگت سے بننے والی ''اے دل ہے مشکل'' کی راہ میں مشکلیں ہی مشکلیں نظرآرہی تھیں لیکن پھرکرن جوہر نے مختلف سیاسی شخصیات سے معاملات طے کئے اور بالآخر اسے ریلیز کی اجازت مل ہی گئی لیکن اب بھارتی ناظرین نے فلم سے منہ موڑ لیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیموں نے"اے دل ہے مشکل" کی مشروط ریلیز کی اجازت دے دی

بھارتی میڈیا کی جانب سے کئے گئے سروے کے مطابق 51 فیصد سینما شائقین اجے دیوگن کی فلم ''شوے'' کو ترجیح دے رہے رہیں اور''اے دل ہے مشکل'' کے حصے میں صرف فیصد ناظرین آئے ہیں۔

فلم ناقدین کا کہنا ہے کہ ''اے دل ہے مشکل'' کو تشہیر کا مناسب وقت نہیں مل سکا لیکن ہفتے اوراتوارکے روز''اے دل ہے مشکل'' کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ سینما گھروں کا رخ کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔