مصر میں مجوزہ آئین پر ریفرنڈم کے لئے ووٹنگ جاری

یہ ریفرنڈم دومرحلوں میں ہو رہا ہے، دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ اگلے ہفتے ہوگی۔


ویب ڈیسک December 15, 2012
مصر بھر میں نئے آئین پر ریفرنڈم کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز ہو گیا، فوٹو: اے ایف پی

مصر میں مجوزہ آئینی دستاویزات پر ریفرنڈم کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔


ملک میں ہونےوالے ریفرنڈم کے پیشِ نظر سکیورٹی کے انتظامات کو سخت کر دیئے گئے ہے اور ملک بھر میں ایک لاکھ 30 ہزارپولیس اہلکار اور ایک لاکھ 20 ہزار فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔


دوسری جانب ریفرنڈم سے قبل دارالحکومت قاہرہ میں مجوزہ آئین کے حمایت اور مخالفت میں ریلیاں نکالی گئیں۔ کئی مقامات پر حکومت کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ اسکندریہ میں مظاہرین نے حکومت کے حامی مذہبی رہنما کی گاڑی کو آگ لگا دی۔ مسودے کے مخالفین کا کہنا ہے کہ یہ دستاویز غیر معیاری انداز میں اور بغیر مشاورت کے تیار کیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ یہ ریفرنڈم دو مرحلوں میں ہو رہا ہے، دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ اگلے ہفتے ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں