رحمان ملک کی بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات دورہ پاکستان کی دعوت

دونوں ملکوں کی قیادت خطے میں امن چاہتی ہے، بابری مسجد کا موازنہ ممبئی حملوں سے نہ کیا جائے، رحمان ملک


ویب ڈیسک December 15, 2012
دونوں ممالک کی قیادت خطے میں امن چاہتی ہے، بابری مسجد کا موازنہ ممبئی حملوں سے نہ کیا جائے، رحمان ملک فوٹو: فائل

وزیر داخلہ رحمان ملک نے بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران ان کو دورہ پاکستان کی ایک بار پھر دعوت دے دی۔

نئی دہلی میں وزیر داخلہ رحمان ملک اور بھارتی وزیر اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ امور اور نئی ویزا پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر رحمان ملک نےکہا کہ ماضی کی تلخیاں بھلا کر ایک بار پھر تعلقات کا آغاز کرنا چاہتے ہیں جبکہ بھارتی وزیر اعظم نے بھی پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا ، ملاقات کے دوران رحمن ملک نے من موہن سنگھ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

ملاقات کے بعد بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں رحمان ملک نے کہا کہ دونوں ملکوں کی قیادت خطے میں امن چاہتی ہے، بابری مسجد کا موازنہ ممبئی حملوں سے نہ کیا جائے۔ بھارتی حکومت حافظ سعید کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کرے تو انہیں کل ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی پاک بھارت وزرائے داخلہ نے نئے ویزا معاہدے کے اطلاق کا بھی اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں