ڈر ہے کہ کہیں تشدد سے ریاست کو نقصان نہ اٹھانا پڑے خورشید شاہ

عوام کی جان اور مال کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے، قائد حزب اختلاف


ویب ڈیسک October 28, 2016
عوام کی جان اور مال کی حفاظت کی زمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے، خورشید شاہ۔ فوٹو: این این آئی

KARACHI: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا خوف ہے کہ کہیں تشدد سے ریاست کو نقصان نہ اٹھانا پڑے کیونکہ صورتحال خراب ہوئی تو اس کا فائدہ پاکستان دشمنوں کو ہوگا اور ہمیں دوبارہ اپنا سفر صفر سے شروع کرنا پڑے گا۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت سے پہلے ہی کہا تھا کہ احتیاط کی ضرورت ہے اور حکومتی رہنماؤں سے ملاقت میں کہا بھی تھا کہ کہیں یہ معاملہ تشدد میں تبدیل نہ ہوجائے کیونکہ صورتحال خراب ہوئی تو اس کا فائدہ پاکستان دشمنوں کو ہوگا،خوف آتا ہے کہ کہیں تشدد سے ریاست کو نقصان نہ اٹھانا پڑے اور ہمیں دوبارہ زیرو سے شروع ہوناپڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ نظر آرہا تھا کہ اس طرح کا ماحول ضرور پیدا ہوگا تاہم بچوں اور خواتین پر تشدد نہیں ہونا چاہیئے، عوام کی جان اور مال کی حفاظت کی زمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہر سیاست دان کو حقیقت پسند ہونا چاہیئے جب کہ لال حویلی شیخ رشید کی پراپرٹی ہے اور کوئی بھی کسی کی زای ملکیت خالی نہیں کراسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |