اسرائيلی وزير خارجہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

واضح رہے كہ لائبر مين كا استعفیٰ اسرائيلی انتخابات سے 5 ماہ قبل سامنے آيا ہے۔

برطانوی نشرياتی ادارے كے مطابق وزير خارجہ نے ايک مقدمہ ميں طويل تفتيش كے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ ديا۔ فوٹو: اے ایف پی


اسرائيل كے وزير خارجہ اويدگورلائبرمين نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔


برطانوی نشرياتی ادارے كے مطابق اسرائیلی وزير خارجہ نے ايک مقدمہ ميں طويل تفتيش كے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے ديا۔ وہ اسرائيل كے نائب وزير اعظم كی حيثيت سے بھی مستعفی ہوگئے ہيں۔ لائبر مين كے خلاف مالياتی اسكينڈل كے حوالے سے ايک مقدمے كی تفتيش 10 سال تک ہوئی۔واضح رہے كہ لائبر مين كا استعفیٰ اسرائيلی انتخابات سے 5 ماہ قبل سامنے آيا ہے۔

Load Next Story