وزیراعظم نواز شریف نے دورہ کرغزستان منسوخ کردیا

وزیراعظم نواز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک جانا تھا۔


ویب ڈیسک October 28, 2016
ملکی سیاسی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم نواز شریف نے اپنا دورہ منسوخ کیا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے ملکی سیاسی صورت حال کے باعث دورہ کرغزستان منسوخ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے 2 نومبر کو کرغزستان جانا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی سیاسی صورت حال کے باعث وزیراعظم نے اپنا دورہ منسوخ کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کوئی طاقت ہمارا دھرنا نہیں روک سکتی، عمران خان

واضح رہے کہ 2 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ حکومت نے بھی پی ٹی آئی کے جلسے کو روکنے کے لئے پنجاب پولیس اور ایف سی کو طلب کر لیا ہے اور اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر کے جلسے جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی عائد کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں