پی ٹی آئی رہنما مجھ پر دھرنا ناکام بنانے کے الزامات لگا رہے ہیں ریحام خان

دھرنا ناکام بنانے کیلئے مسلم لیگ (ن) سے ساز باز کے من گھڑت الزامات لگا رہے ہیں، ریحام خان

سرحدوں پر حالات کشیدہ ہیں مگر سیاستدان ذاتی مفادات کے لئے ایک دوسرے پر کیچڑ اچھال رہے ہیں، ریحام خان. فوٹو: فائل

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے پی ٹی آئی کے رہنما پر مجھ پر 2 نومبر کا جلسہ ناکام بنانے کے من گھڑت الزمات لگا رہے ہیں جو قابل افسوس ہے۔


چارسدہ میں سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے کیپٹن روح اللہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما مجھ پر 2 نومبر کے دھرنے کو ناکام بنانے کے لئے مسلم لیگ (ن) سے ساز باز کے من گھڑت الزامات لگا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ کے شہداء پر پوائنٹ اسکورنگ قابل افسوس ہے، سرحدوں پر حالات کشیدہ ہیں مگر سیاستدان ذاتی مفادات کے لئے ایک دوسرے پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔
Load Next Story