تحریک انصاف کے رویے کے باعث اپوزیشن جماعتیں ان سے دور ہوئیں مولابخش چانڈیو

تحریک انصاف دھرنے میں ساتھ دینے کےلئے آوازیں لگا رہی ہے جو مضحکہ خیز ہے، مولابخش چانڈیو


ویب ڈیسک October 28, 2016
حکومت طاقت کا مظاہرہ کرکے اپنے ہی پاؤں پرکلہاڑا چلا رہی ہے، مولا بخش چانڈیو فوٹو: فائل

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں کو اپنے رویئے سے خود دور کیا اب دھرنے میں ساتھ دینے کےلئے آوازیں لگا کربلانا مضحکہ خیز ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی اپنے بیانات میں اپوزیشن قائدین کےلئے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں، تحریک انصاف کے اسی رویئے کی وجہ سے اپوزیشن جماعتیں ان سے دور ہوئی ہیں اور اب تحریک انصاف کی جانب سے دھرنے میں آنے کی دعوتیں دی جارہی ہیں اور آوازیں لگا کر ساتھ مانگا جارہا ہے جو مضحکہ خیز ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: احتجاج کو تشدد میں بدلا گیا توحکومت کے آخری دن ہوں گے

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سیاسی کارکنوں کے خلاف حکومتی طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت طاقت کا مظاہرہ کرکے اپنے ہی پاؤں پرکلہاڑا چلا رہی ہے، حکومت سیاسی شہادت حاصل کرنا چاہتی ہے جو ہم نہیں ہونے دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں