شام حلب میں فوج کی شدید بمباری جھڑپیں77ہلاکعرب لیگ

جھڑپیں،77ہلاک بشارالاسد کا وقت ختم ہو گیا ،عرب لیگ

جھڑپیں،77ہلاک بشارالاسد کا وقت ختم ہو گیا ،عرب لیگ, فوٹو اے ایف پی

شام کے شہر حلب میں باغیوں اور حکومتی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جو شہر کا کنٹرول دوبارہ سنبھالنے کی کوشش کررہے ہیں، حکومتی افواج نے شہر پر شدید بمباری کی ہے اور فوجی کارروائی میں جنگی ہیلی کاپٹروں کے استعمال کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔ حکومت مخالف ذرائع کے مطابق منگل کو شام کے مختلف مقامات پرجھڑپوں اور فوجی کارروائیوں میں 6 بچوں سمیت 77 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے9 حلب میں جیل میں ہونے والی بغاوت کے دوران مارے گئے۔

چھ بچے دمشق کے نواحی قصبے ہیرک میں مارے گئے۔ حکومت نے دارالحکومت دمشق کے ان علاقوں کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ہے جو گزشتہ ہفتے باغیوں کے قبضے میں چلے گئے تھے۔ ادھر امریکی صدر نے بشار الاسد کو تنبیہ کی ہے کہ اگر شامی حکومت نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے تو ان کو اس کے لیے جوابدہ ہونا پڑے گا۔


شام میں حزب اختلاف کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ حلب اور حمص کی جیلوں میں قیدیوں نے بغاوت کردی ہے جس میں نو افراد ہلاک ہوگئے۔ باغیوں نے کہا ہے کہ بشارالاسد کی فوج نے کیمیائی ہتھیار سرحدوں پر پہنچا دیے ہیں۔ اس کے علاوہ شامی حکام نے جنرل علی مملوک کو نیشنل سیکیورٹی کا نیا سربراہ منتخب کردیا ہے۔ دوسری طرف عرب لیگ کا کہنا ہے کہ صدر بشارالاسد زیادہ دیر رکنے والے نہیں، ان کے اقتدار میں چند دن ہی باقی بچے ہیں۔

 

Recommended Stories

Load Next Story