بھارت شواہد فراہم کرے تو حافظ سعید کو کل ہی گرفتارکرلیں گےرحمان ملک

دورہ بھارت کا مقصدامن اور پیار کا پیغام دینا ہے، رحمان ملک


ویب ڈیسک December 15, 2012
دونوں ممالک کو اپنے اختلافات بھلاکرآگے کی طرف دیکھنا ہوگا فوٹو: فائل

وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارت شواہدفراہم کرے تو حافظ سعید کو گرفتارکرنے میں دیرنہیں کریں گے۔

نئی دہلی میں بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے حافظ سعید کی گرفتاری میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جاری ، انہوں نے کہا کہ ممبئی حملوں سے متعلق اگربھارت کے پاس حافظ سعید کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت ہیں تو فراہم کئے جائیں ،حکومت پاکستان حافظ سعید کوگرفتار کرنے میں دیر نہیں کرے گی۔

رحمان ملک نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے اختلافات بھلاکرآگے کی طرف دیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دورہ بھارت کا مقصدامن اور پیار کا پیغام دینا ہے جس کے لئے دونوں ممالک کی حکومتیں کام کررہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |