یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اوگرا نے پیٹرول 2، مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کردی۔


ویب ڈیسک October 28, 2016
اوگرا نے پیٹرول 2، مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کردی۔ فوٹو؛ فائل

آئل اینڈ گیس ریگولرٹی اتھارٹی (اوگرا) نے یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرلیم کو ارسال کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے جس کے لیے اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس میں یکم نومبر سے پیٹرول 2 روپے 29 پیسے، مٹی کا تیل 6 روپے 75 پیسے، ہائی ڈیزل 2 روپے اور لائٹ ڈیزل 6 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کو منظور کرنے کا مسترد کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عملدرآمد یکم نومبر سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |