بھارتی فلموں کی بے باک اداکارہ ملکہ شیراوت کا ایک اور تنازعہ سامنے آگیا۔ آئٹم گرل نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرنے کےبعد انکار کردیا جبکہ پیشگی رقم کی واپسی میں بھی ٹال مٹول کررہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے ہدایت کار سچن جوشی نے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنی آنے والی فلم ''ممبئی مرر'' میں ملکی شراوت کوکاسٹ کیا تھا تاہم اب وہ نہ صرف فلم میں کام کرنے سے انکار کررہی ہیں بلکہ پیشگی لی گئی رقم کی واپسی پر بھی ٹال مٹول کررہی ہیں۔
سچن جوشی نے ملکہ شراوت کے رویے پر فلم پروڈیوسر کونسل میں شکایت بھی درج کرادی ہے۔
واضح رہے کہ فلموں میں بے باک کرداروں اور آئٹم سانگ کے حوالے سے مشہور ملکہ شراوت اپنے تنازعات کی وجہ سے میڈیا کی خبروں میں رہتی ہیں۔