نوازشریف نے24 لاکھ اورشہبازشریف نے58لاکھ روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا

نوازشریف کے ایک اوربھائی عباس شریف نے15لاکھ 43 ہزار 704اورنصرت شہباز نے 16 لاکھ 83 ہزار روپے ٹیکس دیا۔


ویب ڈیسک December 15, 2012
نواز شریف اور شہباز شریف کی جانب سے ٹیکسوں کی ادائیگی کی تفصیلات منظر عام پر آگئی، فوٹو : فائل

مسلم لیگ(ن) کے صدرنواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت ان کے اہل خانہ نے رواں برس ایک کروڑ 81 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا۔

ایکسپریس نیوز کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق رواں برس مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف نے 24 لاکھ 49 ہزار 556 روپے جبکہ وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے 58 لاکھ 35 ہزار 158 روپے ٹیکس اداکیا ۔

نواز شریف کے ایک اور بھائی عباس شریف نے 15 لاکھ 43 ہزار 704 روپے جبکہ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز نے 16 لاکھ 83 ہزار روپے جمع کرائے۔ اس کے علاوہ رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے 35 لاکھ 26 ہزار،سلیمان شہباز 25 لاکھ 9 ہزار،زینب سلیمان 5 لاکھ 64 ہزار 675، اور عزیز عباس نے 29 ہزار 928 ٹیکسوں کی مد میں ادا کئے ہیں ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل یہ انکشاف منظرعام پر آیا تھا کہ صدرآصف زرداری سمیت 67 فیصد ارکان پارلیمنٹ نے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں