گوجرانوالہ میں کارروائی کے دوران کالعدم القاعدہ کے 5 دہشتگرد ہلاک سی ٹی ڈی

مقابلے کے دوران دہشتگردوں کے 3 ساتھی فرار ہوگئے جب کہ ہلاک ہونے والوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا، سی ٹی ڈی

مقابلے کے دوران دہشتگردوں کے 3 ساتھی فرار ہوگئے جب کہ ہلاک ہونے والوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا، سی ٹی ڈی، فوٹو؛ فائل

SIALKOT:
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گوجرانوالہ میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم القاعدہ کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گوجرانوالہ میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گوجرنوالہ میں واپڈا ٹاؤن بائی پاس کے قریب سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا تاہم اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔


سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ سے ہے، دہشت گرد گوجرانوالہ میں حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے جن کی گرفتاری کے لیے سیکیورٹی سخت کی گئی تھی، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ان کے 3 ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کےقبضے سے بارود، ہینڈ گرینیڈ اور اسلحہ سمیت دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لی گئی ہیں جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی ملحقہ علاقوں میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
Load Next Story