نواز شریف کی سیکیورٹی پر1200 سیکیورٹی گارڈزمامور ہیں عمران خان

چیرمین نیب کے مطابق پنجاب حکومت میں 1200 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے، عمران خان

چیرمین نیب کے مطابق پنجاب حکومت میں 1200 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے، عمران خان، عمران خان فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سیکیورٹی پر 1200 سیکیورٹی گارڈز مامورہیں۔

وزیر آباد کے علاقے ہیڈ خانکی میں سابق وزیر دفاع کرنل(ر) غلام سرور چیمہ کی رسم چہلم کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان نے کہا کہ چھوٹے موٹے گروپس سونامی کاراستہ نہیں روک سکتے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سیکیورٹی پر1200 سیکیورٹی گارڈزمامور ہیں اوران کی سیکیورٹی تو ملکہ الزبتھ سے بھی زیادہ ہےایسے میں وہ غریب کی بات کیا کریں گے۔


عمران خان نے چیئرمین نیب کے حالیہ دیے گئے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت میں 1200 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے، این آر او کے ذریعے کرپشن سےحاصل کیے گئے پیسے چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن کرپشن کرنے والوں کا احتساب ہوگا کیونکہ قوم قانون کی بالادستی چاہتی ہے۔

عمران خان نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں کو تسلیم کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کا حال یہ ہے کہ فیصلہ اگر ان کے حق میں ہو تو اسے مان لیا جاتا ہے ورنہ کھلے عام عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story