آئندہ انتخابات میں کوئی جعلی ووٹ نہیں ڈال سکے گاوزیراعظم

حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیاجسے بین الاقوامی سطح پر پزیرائی ملی۔


ویب ڈیسک December 15, 2012
ماضی میں کسی حکومت نے اتنا ترقیاتی کام نہیں کیا جتنا موجودہ اتحادی حکومت نے کیا ہے، وزیر اعظم ۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات شفاف ہوں گے اب کوئی جعلی ووٹ نہیں ڈال سکے گا ۔


اسلام آباد میں گوجر خان سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم کی چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے تقرری اور جعلی ووٹوں سے پاک ووٹرز لسٹ کی تیاری اس بات کا ثبوت ہے کہ آئندہ عام انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف گوجر خان سے ایک لاکھ 21 ہزار جعلی ووٹ نکالے گئے۔


وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سستی روٹی اسکیم اور لیپ ٹاپ کی تقسیم جیسے متنازعہ منصوبوں کے بجائے حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیاجسے بین الاقوامی سطح پر پزیرائی ملی۔ ماضی میں کسی حکومت نے اتنا ترقیاتی کام نہیں کیا جتنا موجودہ اتحادی حکومت نے کیا ہے اور یہ سب صدر آصف زرداری کے باعث ممکن ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں