چینی قونصل خانہ دھماکاکوئی پیش رفت نہ ہوسکی

دہشت گردوں کے ہدف کابھی تعین نہیں ہوسکا،سی آئی ڈی حکام پرمشتمل کمیٹیاں قائم

دہشت گردوں کے ہدف کابھی تعین نہیں ہوسکا،سی آئی ڈی حکام پرمشتمل کمیٹیاں قائم, فوٹو ایکسپریس

کلفٹن میں پیرکی صبح چینی قونصل خانے کے قریب ہونے والے بم دھماکے اوررات کو موٹرسائیکل میں نصب بم ملنے کے واقعات کے مقدمات درج کرلیے گئے،پولیس نے مشتبہ افرادکے خاکے بھی جاری کردیے تاہم فوری طورپرتحقیقات میںکوئی اہم پیش رفت نہیں ہوسکی جبکہ دہشت گردوںکے ہدف کابھی تعین نہیں ہوسکا،


پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔پیر23 جولائی کی صبح کلفٹن کے علاقے میں چین کے قونصل خانے کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیاجس میں رینجرزکے اہلکارسمیت2افرادزخمی ہوگئے،پیر ہی کی رات مذکورہ مقام سے کچھ فاصلے پرایک اورموٹرسائیکل مشتبہ حالت میںکھڑی ملی جس کی تلاشی لینے پراس میں سے بم برآمد ہواجسے فوری طور پر ناکارہ بنادیاگیا،

پولیس نے دونوں واقعات میں ملوث مشتبہ افرادکے خاکے جاری کردیے ہیں،پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکرمتعدد افراد کو حراست میں لیاہے تاہم باقاعدہ طورپرکسی کی گرفتاری ظاہرنہیں کی،بوٹ بیسن پولیس نے بم دھماکے کامقدمہ الزام نمبر 352/12 بجرم دفعہ4/5, 324اور7-ATAکے تحت نامعلوم ملزمان کیخلاف جبکہ موٹرسائیکل میں نصب بم کے واقعے کامقدمہ الزام نمبر353/12 ایکسپلوزوایکٹ اورانسداددہشتگردی کی دفعہ کے تحت نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیے ہیں،مقدمات کی تفتیش میں فوری طورپرکوئی اہم پیش رفت نہیں ہوسکی جبکہ دہشت گردوں کے ہدف کا بھی تعین نہیں کیا جاسکا۔

Recommended Stories

Load Next Story