کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شیعہ علما کونسل کا دوسرے روز بھی دھرنا

کفن پوش احتجاجی دھرنے میں خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد شریک ہیں۔

کراچی میں فوری طور پر فوج کو طلب کیا جائے، دھرنے کے شرکا کا مطالبہ۔فوٹو : آن لائن

ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شیعہ علما کونسل کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔

ایم اے جناح روڈ پر کفن پوش احتجاجی دھرنے میں مجلس وحدت مسلمین، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی، مرکزی تنظیم عزا، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، پیام ولایت فاؤنڈیشن اور دیگر تنظیموں کے کارکنان اور خواتین و بچوں سمیت سینکڑوں افراد شریک ہیں۔


دھرنے کے شرکا کا کہنا ہے کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں، دہشت گرد کراچی سمیت پورے ملک میں بے گناہ عوام کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں۔ موجودہ صورت حال پر قابو پانے کے لئے کراچی میں فوری طور پر فوج کو طلب کیا جائے جو شہر میں بلاتفریق آپریشن کرے۔

دھرنے کا شرکا کا کہنا ہے کہ وفاق کے نمائندے کی جانب سے واضح یقین دہانی اور ٹٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث شر پسندوں کی گرفتاریوں کی یقین دہانی تک ان کا دھرنا جاری رہے گا ۔
Load Next Story