معطل ایس پی راؤ انوار سے اعلیٰ افسران نے نظریں پھیر لیں

شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی دیوار پر راؤ انوار کے نام کی لگی افتتاحی تختی اکھاڑ دی گئی


Staff Reporter October 29, 2016
ایس ایس پی آفس سے 2 روز قبل راؤانوارکی نام کی تختی ہٹانے کا حکم ملا۔ افسر۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: معطل ایس پی راؤانوار سے پولیس کے اعلیٰ افسران نے نظریں پھیرلیں، زیر تعمیر شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی دیوار پر لگائی گئی افتتاحی تختی جس پر ایس ایس پی راؤانوار کا نام تحریر تھا اعلیٰ افسران کے حکم پر اکھاڑ دی گئی ہے۔

ایک افسر نے بتایا ہے کہ راؤانوار نے 10ستمبر کو شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے تعمیراتی کام کا افتتاح کیا تھا اس دوران تھانے کے داخلی دروازے سے متصل دیوار پر (ایس ایس ملیر راؤانوار) کی افتتاحی تختی آویزاں کی گئی تھی، 16 ستمبر کو معطل کر دیے گئے، ایس ایس پی آفس سے 2 روز قبل راؤانوارکی نام کی تختی ہٹانے کا حکم ملا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |