پشاور نامعلوم سمت سے 3 راکٹ فائر 5 افراد جاں بحق 46 زخمی

ایک راکٹ بورڈ بازار کے قریب ڈیفنس بازار کے پاس گرا جبکہ 2 ایئرپورٹ کے قریب گرے۔


ویب ڈیسک December 15, 2012
ایک راکٹ بورڈ بازار کے قریب ڈیفنس بازار کے پاس گرا جبکہ 2 ایئرپورٹ کے قریب گرے۔ فوٹو: اقبال ماموند

KARACHI: نامعلوم سمت سے فائر کیے گئے یکے بعد دیگرے 3 راکٹ حملوں میں 5 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 46 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک راکٹ بورڈ بازار کے قریب ڈینس بازار کے پاس گرا جبکہ 2 ایئرپورٹ کے قریب گرے۔ راکٹ حملوں کے بعد ایئرپورٹ کے اطراف میں اے ایس ایف پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ شروع ہوگئی جبکہ پشاور ایئرپورٹ پر ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔

عسکری ذرائع کے مطابق حملہ پشاور بیس پر کیا گیا تاہم ایئرپورٹ کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے۔ زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

سینیئر وزیر بشیر بلور نے ایئرپورٹ سے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے اور ابھی حملوں سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |