
محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں میں صبح 8 بج کر 46 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 2 اور زمین میں اس کی گہرائی 13 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ناران سے 20 کلو میٹر مغرب میں تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: زلزلے سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی و نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔