بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ورلڈ کپ کبڈی کا ٹائٹل جیت لیا

فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کو 59 کے مقابلے میں 22 پوائنٹس سے شکست دی۔


ویب ڈیسک December 15, 2012
فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کو 59 کے مقابلے میں 22 پوائنٹس سے شکست دی۔ فوٹو : اے پی پی

DHAKA:

ورلڈ کپ کبڈی کے فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی۔


بھارتی شہر لدھیانہ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کو 59 کے مقابلے میں 22 پوائنٹس سے شکست دی۔


فائنل میچ سے قبل اختتامی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں نامور بھارت گلوکاراؤں اور اداکاراؤں نے شائقین کو اپنی پرفارمنسس سے محضوط کیا جبکہ تقریب میں پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ بھی شریک تھے۔


واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں نے ناقابل شکست رہتے ہوئے فیصلہ کن معرکے کے لیے کوالیفائی کیا تھا، مہمان ٹیم نے سیمی فائنل میں کینیڈا کو 53 کے مقابلے میں 27 پوائنٹس جبکہ میزبان ٹیم نے ایران کو 71 کے مقابلے میں 23 پوائنٹس سے زیر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں