انوشکا اوررنبیر کرن جوہر کے ٹی وی پروگرام پر پابندی کے خواہشمند

کرن جوہر کے اس پروگرام میں ہم مزے سے چلے توجاتے ہیں لیکن بعد میں ایک سال تک مختلف باتیں سامنے آتی رہتی ہیں، اداکار


ویب ڈیسک October 29, 2016
کرن جوہر فلم کے سیٹ پر بہت مزاحیہ باتیں کرتے ہیں، اداکار: فوٹو: فائل

بالی ووڈ میں خبروں کی زینت بننے والے اداکار رنبیر کپور اور دلکش اداکارہ انوشکا شرما ہدایتکار اور پروڈیوسر کرن جوہر کے مایہ ناز پروگرام کافی ود کرن پر پابندی لگوانے کے خواہشمند ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور انوشکا شرما سے نئی ریلیز شدہ فلم اے دل مشکل کی شوٹنگ کے دوران جب کرن جوہر کے رویے، عادت اور اخلاق سمیت مختلف حوالوں کے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ کرن جوہرفلم کے سیٹ پربچوں کی طرح بہت مزاحیہ باتیں کرتے ہیں جب کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران کرن جوہراداکاروں کے اچھے لگنے پربہت ترجیح دیتے ہیں اور وہ ان کے کپڑوں کے حوالے بہت فکرمند نظر آتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: انوشکا کا کرن جوہر کے شو میں جانے سے انکار

اداکاروں سے جب ان کے نئے آنے والے پروگرام کافی ون کرن کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ وہ اداکارکرن کے اس پروگرام میں مزے سے چلے تو جاتے ہیں لیکن بعد میں ایک سال تک مختلف باتیں سامنے آتی رہتی ہیں اورمختلف ردعمل کا سامنا کرنا بھی پڑتا ہے۔

اداکاروں کا کہنا تھا کہ پروگرام میں شرکت کے بعد اداکاروں کی حالت خراب ہوجاتی ہے اوروہ سب کوجواب دیتے پھرتے ہیں اسی لیے وہ اس پروگروام پر پابندی لگانا چاہتے ہیں جس کے بارے میں وہ دونوں سوچ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں