وادی نیلم میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی

بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کے ساتھ ساتھ مارٹر گولے بھی برسائے جارہے ہیں، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 29, 2016
فائرنگ کے باعث وادی نیلم کے سیاحتی علاقے کے ہوٹل مالکان، سیاح اور مقامی آبادی خوف و ہراس کا شکار ہیں۔: فوٹو: فائل

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر مسلسل بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ پاکستانی فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی جارہی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وادی نیلم کے کیرن سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے آج صبح سے ہی فائرنگ کی جارہی ہے جبکہ مارٹر گولے بھی برسائے جارہے ہیں جبکہ پاک فوج نے بھی بھرپورجوابی کارروائی کی ہے ۔ تاہم دونوں جانب سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

شدید فائرنگ کے باعث وادی نیلم کے سیاحتی علاقے کے ہوٹل مالکان، سیاح اور مقامی آبادی خوف و ہراس کا شکار ہیں۔

گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے بھمبھر اور نکیال سیکٹر پر شدید فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 1 شہری شہید ہوگیا تھا ۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |