پی پی اداروں میں تصادم کرواکر سیاسی شہید بننا چاہتی ہے عمران

حکمران کرپٹ ٹولہ آئین اورقانون کی حکمرانی قائم کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے


Numainda Express July 25, 2012
حکمران کرپٹ ٹولہ آئین اورقانون کی حکمرانی قائم کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ فوٹو ایکسپریس

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینٹرل میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں کو بار بار نہ مان کر اداروں کے درمیان تصادم کروانے کی سازش کررہی ہے،پیپلزپارٹی کی حکومت اداروں میں تصادم کرواکر سیاسی شہیدبننا چاہتی ہے،موجودہ حکمران کرپٹ ٹولہ ملک میں آئین اورقانون کی حکمرانی قائم کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،

حکومت ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑ کرفوری طور پر سوئس حکومت کو خط لکھے۔انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کا سوئس حکومت کو خط نہ لکھنا آئین اور قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے،تحریک انصاف ہمیشہ کی طرح آزاد عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے ،اگر حکمرانوں نے سپریم کورٹ پر وار کیا تو تحریک انصاف سونامی مارچ کرے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں