جہلم میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 19 ہو گئی

ہلاک ہونے والے افراد نے گزشتہ روز شادی کی تقریب میں شراب پی تھی۔


ویب ڈیسک October 29, 2016
پولیس نے 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: گزشتہ روز کرسچن کالونی میں زہریلی شراب سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 19 ہو گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز جہلم کے نواحی علاقے کرسچن کالونی میں شادی کی تقریب کے لئے شراب لائی گئی جسے پینے سے 13 افراد ہلاک اور متعدد کی حالت غیر ہو گئی تھی جنہیں طبی امداد کے لئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا، رات گئے مزید 6 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 19 ہو گئی۔

پولیس نے زہریلی شراب بیچنے والے 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں