سندھ میں شادی ہالزکی وقت پربندش اورون ڈش پابندی پرعمل درآمد اگلے سال تک موخر

شادی ہالزپروقت کی پابندی کا اطلاق یکم فروری 2017 سے ہوگا

یہ فیصلہ سندھ کے عوام کی بھلائی اوربہتری کے لیے ہے، مراد علی شاہ: فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے شادی ہالز کورات 10 بجے تک بند کرنے اور ون ڈش پر پابندی کا فیصلہ آئندہ سال تک موخر کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیرصنعت و تجارت منظوروسان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی، ملاقات میں یکم نومبرسے شادی ہالزرات 10 بجے بند کرنے اورون ڈش کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔


ملاقات کے دوران منظوروسان نے کہا کہ شادی ہالز کے مالکان کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری ہے لیکن شادی ہالز مالکان نے جنوری تک کے لیے اپنے ہالز بک کررکھے ہیں، اس لیے بہترہوگا کہ فیصلے کے اطلاق کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سندھ بھرمیں دکانیں 7 اورشادی ہالز 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے منظوروسان کی تجویز پررضامندی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کی بھلائی اوربہتری کے لیے شادی ہالز اور ون ڈش پر پابندی کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔
Load Next Story