ڈی آئی خان میں مسافرگاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

حادثے کا شکارہونے والی مسافرگاڑی مغل کوٹ سے ڈیرہ غازی خان جا رہی تھی، پولیس


ویب ڈیسک October 29, 2016
لاشوں کوکاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا، پولیس: فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ایف آر درا زندہ میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ایف آر درا زندہ میں سروبی کے مقام پر مسافر گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 خواتین اور ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی مغل کوٹ سے ڈیرہ غازی خان جا رہی تھی تاہم ایف آر درا زندہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی، لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا جب کہ زخمی افراد کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں