کوئٹہ حملے میں داعش کے ملوث ہونے کی بات قبل از وقت ہے امریکا

کوئٹہ دھماکے سے متعلق ابھی پاکستانی ادارے تحقیقات کر رہے ہیں، مارک ٹونر


ویب ڈیسک October 29, 2016
امریکا کا کوئٹہ دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے سے متعلق اظہار لا تعلقی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر ہونے والے حملے میں داعش کے ملوث ہونے کی بات قبل از وقت ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر ہونے والے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔ مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ کوئٹہ دھماکے میں داعش کے ملوث ہونے سے متعلق تبصرہ قبل از وقت ہے، ابھی پاکستانی ادارے اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں اس لئے اس بارے میں کوئی رائے قائم نہیں کی جا سکتی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے میں 61 اہلکار شہید

پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ کی جانب سے امریکی سفیر کو کوئٹہ دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت دیئے جانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے انہیں کوئی علم نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں