بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ماؤں کے نام والی شرٹس پہن کرمیچ میں شرکت
ماؤں کے نام والی جرسیاں پہن کر میچ کھیلنے کا مقصد ماؤں کی محنت اور اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، دھونی
نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ایک روزہ میچ میں بھارتی ٹیم کے تمام کھلاڑی اپنے ناموں والی جرسیوں بجائے اپنی والدہ کے ناموں والی شرٹس پہن کر شریک ہوئے۔
بھارتی شہر وشاکا پٹنم کے وائے ڈی سی اے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارتی ٹیم کے تمام کھلاڑی اپنی ماؤں کے نام والی ٹی شرٹس پہن کر شریک ہیں۔ اس حوالے سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا دھونی کا کہنا تھا کہ ہم اکثر اپنے نام کے ساتھ والد کا نام استعمال کرتے ہیں اور ماؤں کے نام والی جرسیاں پہن کر میچ کھیلنے کا مقصد ماؤں کی محنت اور اہمیت کو بڑے پلیٹ فارم کے ذریعے عوام کے سامنے لانا ہے، تمام بھارتیوں سے درخواست ہے کہ وہ بھی ماؤں کی محنت کو مد نظر رکھیں اور ہر روز انہیں خراج تحسین پیش کریں۔