کراچی کا امن خراب نہیں کرنے دیں گے وزیراعظم

کراچی میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث دہشتگرد کسی طور رحم کے مستحق نہیں، وزیراعظم نوازشریف


ویب ڈیسک October 29, 2016
کراچی میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث دہشتگرد کسی طور رحم کے مستحق نہیں، وزیراعظم نوازشریف، فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نوازشریف نے کراچی میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اس میں ملوث دہشت گردوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیراعظم نوازشریف نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں مجلس پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت اور اس میں بے گناہ شہریوں کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کراچی میں مجلس پر فائرنگ، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

وزیراعظم نوازشریف نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کو کراچی کا امن خراب نہیں کرنے دیں گے، واقعہ میں ملوث دہشت گرد کسی طور رحم کے مستحق نہیں، سنگین جرائم کا ارتکاب کرنے والے سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کے احکامات دیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں