رنبیر کے ساتھ قابل اعتراض مناظر پر جیا بچن اپنی بہو ایشوریا سے ناراض

ایشوریا نے فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں رنبیر پور کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر عکس بند کرائے ہیں۔


ویب ڈیسک October 29, 2016
ایشوریا نے فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں رنبیر پور کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر عکس بند کرائے ہیں۔فوٹو؛ فائل

لیجنڈری اداکارہ جیا بچن نے اپنی بہو اور اداکارہ ایشوریا رائے بچن پر فلم ''اے دل ہے مشکل'' میں بوس وکنار کے مناظر فلمانے پرنام لیے بغیر شدید تنقید کی ہے۔

کرن جوہر کی فلم ''اے دل ہے مشکل'' تنازعات کے باعث شہ سرخیوں میں رہی ہے اور ساتھ ساتھ فلم میں ایشوریا رائے بچن اور رنبیر کپور کے بوس و کنار کے مناظر نے بھی ہلچل مچارکھی تھی جب کہ فلم میں دونوں اداکاروں کی جوڑی کے قابل اعتراض مناظر پر بچن خاندان بھی سخت ناراض ہے اور امیتابھ بچن فلم کے ہدایتکار سے مناظر ہٹانے کی درخواست بھی کرچکے ہیں جس پر انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا لیکن اب سابق حسینہ عالم کی ساس جیا بچن نے نام لیے بغیر دل کی بھڑاس نکال لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیا بچن نے اپنی بہوایشوریارائے بچن کا نام لیے بغیر ان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک وقت تھا جب فلمسازاپنی فلموں میں فن کا مظاہرہ کرتے تھے لیکن اب فلمیں ان کے لیے بزنس اور نمبر زتک محدود ہوگئی ہیں اور آج کل فلموں میں قابل اعتراض مناظر فلمانے کو عام سا سمجھا جاتا ہے جو کہ سب کچھ سامنے ہی ہے کیوں کہ اب شرم نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلم نگری میں بننے والی فلمیں اب ہالی ووڈ سے متاثر ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر دل کرتا ہے کہ بھاگ کر پر سکون جگہ چلی جاؤں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور جیا بچن کے درمیان تعلقات ہمیشہ سے ہی کشیدہ رہے ہیں اور متعددبار جیا بچن تقاریب میں اپنی بہو پر غصہ کرتی نظر آئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں