پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ جلسے جلوس پر پابندی

دفعہ 144 کا نفاذ 30 اکتوبر سے 8 نومبر تک ہوگا، نوٹی فکیشن جاری


ویب ڈیسک October 29, 2016
دفعہ 144 کا نفاذ 30 اکتوبر سے 8 نومبر تک ہوگا، نوٹی فکیشن جاری، فوٹو؛ فائل

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی جس کا اطلاق 30 اکتوبر سے 8 نومبر تک ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی جس کا اطلاق 30 اکتوبر سے 8 نومبر تک ہوگا۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے دوران ریلیوں اور جلسے جلوسوں پر پابندی ہوگی اور5 افراد ایک جگہ اکٹھے بھی نہیں ہوسکیں گے جب کہ دفعہ 144 کا نفاذ احتجاج تشدد اور غیر قانونی تقریر پر کیا گیا۔

واضح رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے راولپنڈی میں پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے جب کہ وفاقی حکومت نے بھی اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے جو تحریک انصاف کے 2 نومبر کے دھرنے کے پیش نظر نافذ کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں