پلوی شاردا فلم ’’بے شرم‘‘ میں رنبیر کی ہیروئن بنیں گی

بڑے اسٹارز کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھا ہے، نئی فلم میں اپنے کردار سے مطمئن ہوں اور شائقین کو نیا انداز ملے گا


Showbiz Desk December 16, 2012
کیرئیر کا آغاز بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’’مائی نیم ازخان ‘‘سے کیا ،آسٹریلوی نژاد بالی وڈ اداکارہ ،ڈانسر اور رائٹر کی گفتگو۔ فوٹو: فائل

لاہور: آسٹریلوی نژاد بالی وڈ اداکارہ پلوی شاردا نے کہا ہے کہ ابھینو کیشپ کی نئی آنیوالی فلم ''بے شرم ''میں لیڈی لیڈنگ رول کررہی ہوں۔

فلم ''نو بریک اپ زندگی ''سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نئی فلم ''بے شرم ''میں رنبیر کپور کی ہیروئن کا کردار نبھارہی ہیں ۔پلوی شاردا کا کہنا ہے کہ اب تک بڑے اسٹارز کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھا ہے ۔آنیوالی فلم میں پہلی بار مرکزی کردار نبھانے کا موقع ملا ہے اس فلم کی کہانی بڑی دلچسپ ہے اور میرا اس میں کردار بھی منفرد ہے ۔اداکارہ نے بتایا کہ نئی فلم میں اپنے کردار سے مطمئن ہوں اور شائقین کو نیا انداز ملے گا ۔اپنی انفرادیت کو برقرار رکھتے ہوئے عمدہ پرفارمنس سے فلم بینوں کے دل جیتنے کی کوشش کروں گی ۔

ملبورن یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد بالی وڈ میں اداکارہ ،ڈانسر اور رائٹر کے طور پر کام کا آغاز کرنے والی پلوی شاردا کو اداکاری کے شعبے میں اپنا منفرد مقام بنالینے کی امیدہے ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ محنت اور لگن سے کام کررہی ہوں ۔اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھتی ہوں اور ہر فنکار سے سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔ آسٹریلوی تھیٹر میں بھی پرفارم کیا ۔انھوں نے کہا کہ آسٹریلوی فلم ''سیو یور لگز''بھی مکمل ہوچکی ہے ۔پہلی آسٹریلوی فلم میں اپنی پرفارمنس سے بڑی امیدیں ہیں ۔توقع ہے کہ یہ فلم بھی شائقین کو پسند آئے گی ۔اداکارہ نے آسٹریلوی یونیوسٹی سے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن میں ماسٹر کیا ۔

01

پلوی شاردا کا کہنا ہے کہ نئی ہندی فلم ''بے شرم ''میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا اظہار کررہی ہوں ۔اس فلم میں لیڈی لیڈنگ رول میں منتخب کیے جانے پر بھی خوش ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ اس فلم سے اب کیرئیر میں نیا موڑ آئے گا ۔ واضح رہے کہ پرتھ میں پیدا ہونے والی اداکارہ نے پلوی شاردا کو مس انڈیا کا اعزاز بھی ملا ۔پلوی کی پہلی فلم ''مائی نیم از خان ''تھی ۔جس میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ،پلوی شاردا نے 2010میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں معاون اداکارہ کے طور پر پرفارم کیا ۔اس فلم میں پلوی نے ایک مسلمان لڑکی ساجدہ کا کردار نبھایا ۔

اداکارہ کی دوسری فلم ''10تولہ ''تھی ،یہ ایک کامیڈی فلم تھی جس میں پلوی شاردا نے ایک گائوں کی ڈانس ٹیچر کا کردار نبھایا ۔اس فلم میں ان کے مدمقابل اداکار منوج باجپائی تھے ۔اداکارہ کی اس فلم میں عمدہ پرفارمنس کو سراہا گیا ۔22اکتوبر 2010 کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے باکس آفس پر بھی کامیابی حاصل کی ،شائقین کی جانب سے پلوی کی اداکاری کو پسند کیا گیا ۔پلوی نے انڈو امریکا مشترکہ فلم ''واک اوے ''میں پرفارم کیا ،یہ فلم امریکی سینماگھروں کی بھی زینت بنائی گئی ،اس فلم کو بھی پسند کیا گیا ۔بالی وڈ سہیل سانگھا کی 7اکتوبر 2011کو ریلیز ہونے والی فلم ''لو بریک اپس زندگی ''میں معاون اداکارہ کے طور پر پرفارم کیا ۔

بالی وڈ میں دوبرس کے مختصر عرصے کے دوران اداکارہ نے اپنی عمدہ پرفارمنس سے متاثر کیا ہے۔ بالی وڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ پلوی شاردا کا کام معیاری ہے اور ان کی ترقی کے راستے بھی کھل رہے ہیں۔ فلم ''لو بریک اپس زندگی ''کے بعد رنبیر کے ساتھ مرکزی کردار ملنا بھی بڑا بریک تھرو ہے ۔اداکارہ مسلسل کامیابی کے زینے طے کررہی ہیں ان کی پرفارمنس کا جادو بالی وڈ میں سرچڑھ کر بولنے والا ہے ۔انھوں نے کہا کہ بالی وڈ اسٹارز کے مدمقابل اہم کردار ملنے پر ان کی قسمت کا ستارہ جگمگا اٹھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔