راولپنڈی میں حادثہ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل شہید اورمیجرزخمی آئی ایس پی آر
کنٹینرز کی وجہ سے حضرو کے قریب روڈ بلاک تھا، ترجمان پاک فوج
ISLAMABAD:
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ موٹروے پر حادثے کے نتیجے میں لیفٹینںٹ کرنل شاہد شہید اور میجر جلال زخمی ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹننٹ کرنل شاہد اور میجر جلال قافلے کے ہمراہ راولپنڈی آرہے تھے لیکن کنٹینرز کی وجہ سے حضرو کے قریب روڈ بلاک تھا جس کے باعث دونوں افسر پیدل راستہ ڈھونڈے نکلے اور اس دوران کھائی میں گرگئے جس کے نیتجے میں لیفٹننٹ کرنل شاہد شہید ہوگئے جب کہ حادثے میں میجر جلال شدید زخمی ہوئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق حادثہ رات 8 بجے موٹرے پر پیش آیا۔