پاکستان جیسی خوبصورتی کہیں نہیں حمیرا ارشد

پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو وسائل سے مالا مال ہے لیکن ہم انھیں استعمال میں نہیں لا سکے, گلوکارہ


December 16, 2012
پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو وسائل سے مالا مال ہے لیکن ہم انھیں استعمال میں نہیں لا سکے, گلوکارہ فوٹو: فائل

TARANDA SIWA KHAN: معروف گلوکار ہ حمیر اارشد نے کہا ہے کہ بہت سے ترقی یافتہ ممالک میں گئی ہوں لیکن اپنے ملک جیسی خوبصورتی کہیں دیکھنے کو نہیں ملی ' جب بیرون ممالک سے واپس آکر اپنی سر زمین پر قدم رکھتی ہوں تو وطن کی مٹی کی خوشبو سے ایک عجیب سے تسکین محسوس ہوتی ہے ۔

ایک انٹر ویو میں حمیر اارشد نے کہا کہ ہمارے بہت سے ساتھی بیرون ممالک قیام پذیر ہیں لیکن ان سے جب بھی بات ہوتی ہے تو وہ بھی لاکھ سہولیات کے باوجود اپنے وطن کے بارے میں ہی بات کرتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو وسائل سے مالا مال ہے لیکن ہم انھیں استعمال میں نہیں لا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں