سی ٹی ڈی کی خانیوال میں کارروائی کالعدم تنظیم کے 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں ملتان میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے، سی ٹی ڈی حکام
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے احمد ولی پل کے قریب کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پنجاب کے 4 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے خانیوال کے علاقے احمد ولی پل کے قریب کالعدم تنظیم کے 4 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاعات پر احمد ولی پل کے قریب چھاپا مارا گیا تو دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 2 سے 3 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: گوجرانوالہ میں کارروائی کے دوران کالعدم القاعدہ کے 5 دہشتگرد ہلاک
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے ملتان میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پنجاب سے ہے اور ان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، رائفل اور دیگر خود کار ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ہلاک دہشت گردوں کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔