شاہ رخ اور دیپکا نئی فلم میں ایکساتھ جلوہ گر ہونگے

اداکارہ کی پرفارمنس نے متاثر کیا ہے، نئے انداز سے کام کررہے ہیں، بالی وڈ کنگ


Net News December 16, 2012
اداکارہ کی پرفارمنس نے متاثر کیا ہے،نئے انداز سے کام کررہے ہیں ،بالی وڈ کنگ۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ کو سپرہٹ رومانوی فلم جب تک ہے جان دینے کے بعد کنگ خا ن ہدایت کار روہت شیٹھی کی فلم ''چنائے ایکسپریس ''میں دیپکا پڈوکون کے ساتھ نظرآئیں گے۔

شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ اس فلم میں دیپکا کے ساتھ ایک نئے انداز سے کام شروع کیا ہے۔ اداکارہ کی پرفارمنس سے متاثر ہوں، فلم کامیاب ہوگی۔ فلم میں شاہ رخ خان اور دیپکا پڈوکون کی پہلی جھلک بھی منظر پر آگئی ہے جس میں کنگ خان ایک مر تبہ پھر اپنی بلاک بسٹر فلم دل والے دلہنیاں لے جائیں گے کا مقبول ترین سین دوبارہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

04

جیسا کہ فلم کے ٹائٹل سے ہی صاف واضح ہے کہ اس فلم میں ریل کا اہم عمل دخل ہے۔ تاہم اس فلم میں شاہ رخڈی ڈی ایل جے کی یاد کو تازہ کر تے ہو ئے کاجل کے بجائے اپنی فلم اوم شانتی اوم کی ہیروئن دپیکا کا ہاتھ پکڑکر انھیں چلتی ٹرین میں لا رہے ہیں۔ اب دیکھنا ہے کہ کئی سال گزر جانے کے بعد بھی کیا شاہ رخ دیپکا کے ساتھ اس سین کو اسی طرح نبھاتے ہیں کہ اسے بھی کافی عرصے تک یاد رکھا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔