نئی فلم میں منفرد کردار نبھارہی ہوں فریدہ پنٹو

بالی وڈ میں نئے ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کے مواقع ملتے ہیں، اداکارہ


Net News December 16, 2012
خلوص اور محنت کے ساتھ کام کرنے والوں کی کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا، فریدہ پنٹو فوٹو: فائل

بالی وڈ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ فریدہ پنٹو نے کہا ہے کہ نئی فلم میں منفرد کردار نبھارہی ہوں ،انھوں نے کہا کہ ہالی وڈ اور بالی وڈ میں کام کرکے نئے تجربات ہوئے ہیں۔

اداکارہ کے مطابق آنیوالی فلم میں اہم کردار ہے تاہم ابھی اس حوالے سے تفصیل نہیں بتائی جاسکتی ۔انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں نئے ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کے مواقع ملتے ہیں ۔انھوں نے بتایا کہ سلم ڈاگ ملینیم کی پذیرآئی نے اس کے سبھی ستاروں کو بلندیوں پر پہنچایا ہے ۔فلم کی پوری ٹیم کو اعزازت سے نوازا گیا ہے۔

05

اداکارہ کا کہنا ہے کہ خلوص اور محنت کے ساتھ کام کرنے والوں کی کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ انھوں نے مزید کہا کہ آنیوالی فلموں کے لیے اپنے انتخاب پر خوش ہوں اس بات پر بھی فخر ہے کہ اچھے فلمساز اور ہدیاتکار مجھے کاسٹ کرنا پسند کرتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ہالی وڈ کے لیے بھی کام کررہی ہوں اور جہاں بھی اچھے کام کی آفرز آتی ہیں ان پر غور کرکے انھیں قبول کرلیتی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔