جانی ڈپ کی فلم ’’دی لون رینجر‘‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز

ہدایتکار گور وربنسکی کی اس فلم میں آرمی ہیمر مرکزی کردار جب کہ جانی ڈپ بھی ایک اہم کردار میں جلوئہ گر ہورہے ہیں۔


Net News December 16, 2012
ہدایتکار گور وربنسکی کی اس فلم میں آرمی ہیمر مرکزی کردار جب کہ جانی ڈپ بھی ایک اہم کردار میں جلوئہ گر ہورہے ہیں۔ فوٹو: فائل

ڈزنی اسٹوڈیوز نے ہالی وڈاسٹار جانی ڈپ اور آرمی ہیمر کی نئی تھرلنگ ایڈونچراور ایکشن فلم''دی لون رینجر''کاپہلا مکمل ٹریلر ٹریلر جاری کردیا ہے۔

والٹ ڈزنی پکچرز کے تحت بننے والی اس فلم میں ایسے نقاب پوش جنگجوکی کہانی پیش کی گئی ہے جو اپنا چہرہ چھپا کر دشمنوں اور سماج مخالف طاقتوں سے لڑتا ہے۔ ہدایتکار گور وربنسکی کی اس فلم میں آرمی ہیمر مرکزی کردار جب کہ جانی ڈپ بھی ایک اہم کردار میں جلوئہ گر ہورہے ہیں۔ ایکشن، ایڈونچراور تھرل سے بھرپور اس فلم میں ہلکے پھلکے طنز و مذاح کا تڑکا بھی لگایا ہے جو آیندہ سال 3 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔