کراچی میں سردی شروع آج بارش کا امکان شہری احتیاط کریں ماہرین
نوزائیدہ کو سرد موسم میں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے، ڈرائی فروٹ اور گھر میں تیار سوپ مفید ہوتا ہے.
کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور کوئٹہ سے آنے والی تیز اور سرد ہوائوں کے باعث شہر قائد میں سردی کا آغاز ہوگیا ہے۔
سردی میں اضافے کے باعث شہریوں نے گرم کپڑوں، لحاف وکمبل کا بھی استعمال شروع کردیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کو موسم جزوی ومکمل ابرآلود رے گا جبکہ بونداباندی اور ہلکی بارش ہونے کا بھی امکان ہے،ماہرین طب نے بھی سرد موسم سے لطف اندوز ہونے کیلیے احتیاط کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ سردہوائوں میں نوزائیدہ اور5سال عمرکے چھوٹے بچوںکوسرد موسم میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے، مائوںکو بھی گرم کپڑے،گرم مشروبات،گھرکے تیار کردہ سوپ ،یخنی کا دن میں دو تین باراستعمال کرنا چاہیے تاکہ نوزائیدہ بھی سرد موسم کی سختیوں سے محفوظ رہیں۔
اسکول جانے والے بچوںکوصبح کے اوقات میں اسکول یونیفارم کے اندرگرم کپڑے ضرور پہنائیں اور بچوںکے سرڈھانپ کررکھیں، اس موسم میں اپنی خوراک بہتر بنائیںکیونکہ سرد موسم کھانے پینے کاموسم بھی ہوتا ہے، اس موسم میں بچوں اور بڑے ڈرائی فروٹ کا استعمال مفید ہوتا ہے،سرد موسم میں بچوں اور بڑی عمر کے افراد میں اسکن (جلدی) امراض بھی جنم لیتے ہیں جس کے لیے نہانے کے بعدکولڈ کریم کااستعمال رکھاجائے، سرد موسم میں لاپرواہی کرنے سے بچوں میں نمونیہ کابھی مرض شدت اختیارکرتا ہے، تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی ہوئی اور کوئٹہ سے آنے والی تیز ہوائوں کے باعث کراچی میں سردی کا بھی آغاز ہوگیا، سردی میں اضافے کے باعث شہریوں نے گرم کپڑوں، لحاف وکمبل کا بھی استعمال شروع کردیا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح سے شمال اور شمال مشرقی سے 15ناٹیکل میل کی رفتار سے سرد ہوائیں چلنا شروع ہوئیں جس کے باعث کراچی میں سردی محسوس ہوئی، انھوں نے کہا کہ درجہ حرارت بدستور 15ڈگری سینٹی گریڈ رہا تاہم کوئٹہ سے آنے والی یخ بستہ ہوائوں کے باعث کراچی میں سردی میں اضافہ ہوا، انھوں نے کہا کہ سرد وتیز ہوائوں کا زور آئندہ 24گھنٹوں میں ٹوٹ جائیگا تاہم اس دوران تیزہوائیں کمی وبیشی کے ساتھ جاری رہیں گی، محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 15اور زیادہ سے زیادہ 23ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ اتوار کو موسم جزوی ومکمل ابرآلود اور بونداباندی وہلکی بارش رہنے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں ماہرین طب نے بھی سرد موسم سے لطف اندوز ہونے کیلیے احتیاط کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ سردہواؤں میں نوزائیدہ اور5سال عمرکے چھوٹے بچوں کو سرد موسم میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے، سردہوائوں کے ساتھ موسم میں خشکی اورخنکی شروع ہوجاتی ہے جس میں معمولی سی لاپرواہی برتنے سے بچوں سمیت بڑوںکوکھانسی، گلے میں خراش پڑجاتی ہے، بریسٹ فیڈنگ کرانے والی اور حاملہ خواتین کو سردموسم میں زیادہ احتیاط کی ضرورت پڑتی ہے کیونکہ مائوںکوکھانسی ، نزلہ، فلو، بخار ہونے کی صورت میں نوزائیدہ پراثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ان ماہرین نے بتایا کہ مائوںکو بھی گرم کپڑے،گرم مشروبات،گھرکے تیار کردہ سوپ ،یخنی کا دن میں دو تین باراستعمال کرنا چاہیے، اسکول جانے والے بچوںکے سرڈھانپ کررکھیں، بچوںکوسرد موسم میں انڈے، شہد، دودھ کا استعمال لازمی کرائیں اورحاملہ وبریسٹ فیڈنگ کرانے والی مائیں بھی گرم کپڑے استعمال کریں، ان ماہرین کا کہنا تھا کہ سرد موسم میں نزلہ، زکام، فلوکا سیزن بھی شروع ہوتا ہے،گھروں میں چھینکیں، کھانسنے سے فلو کا وائرس گھر میں پھیل جاتا ہے جو بچوں کوبھی متاثرکرتاہے، کم قوت مدافعت والے بچے اس فلو وائرس کا فوری شکار ہوجاتے ہیں جس میں بچوں کو اینٹی بائیوٹک دوائیں دینا پڑتی ہیں، ماہرین کا کہنا تھا کہ سرد موسم میں لاپرواہی کرنے سے بچوں کو نمونیہ کا مرض بھی لاحق ہوسکتا ہے۔