یمن میں سعودی اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں 60 افراد ہلاک

سعودی اتحادی افواج کی جانب سے تعز میں کئے جانیوالے حملے میں 20 جبکہ الحدیدہ میں 40 افراد ہلاک ہوئے،غیر ملکی ایجنسی


ویب ڈیسک October 30, 2016
الحدیدہ میں کی گئی فضائی بمباری میں سیکیورٹی ہیڈ کواٹر میں واقع ایک عارضی جیل کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، یمنی حکام : فوٹو : فائل

یمن کے شہر الحدیدہ اور تعز میں سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملوں میں 60 سے زائد افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی شہر تعز میں سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملے میں کم از کم 20 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ تعز میں حملے کے چند ہی گھنٹوں کے بعد حوثی باغیوں کے زیر قبضہ شہر الحدیدہ میں قائم ایک جیل کمپلیکس پر کئے جانے والے اتحادی افواج کے فضائی حملے میں 40 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

اس خبر کوبھی پڑھیں: یمن میں جنازے پر فضائی بمباری سے 160 سے زائد افراد ہلاک

یمنی حکام نے فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سعودی اتحادی افواج نے مغربی بندرگاہ الحدیدہ کے سیکیورٹی ہیڈ کواٹر میں واقع ایک عارضی جیل کی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں فوری طور پر قیدیوں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 40 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جب کہ حوثی باغیوں کے ترجمان کے مطابق فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 45 سے بھی زائد ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں