’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں شاہ رخ کے جلوہ گر ہونے پر آتش بازی

کنگ خان نے کرن جوہر کی فلم میں ایشوریا کے سابق شوہر کا کردار ادا کیا ہے


Online October 30, 2016
شاہ رخ خان کے اسکرین پر جلوہ گر ہوتے ہی سینما گھر میں آتش بازی شروع ہوگئی۔ فوٹو: فائل

شاہ رخ خان نے قریبی دوست کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل میں بھی ایک منفرد کردار ادا کیا ہے اور رپورٹس کے مطابق وہ اس فلم میں ایشوریا رائے کے سابق شوہر کے کردار میں نظر آئے۔

شاہ رخ خان کے اس سین کا ان کے مداحوں میں کافی چرچا تھا اور ہندوستان کے شہر مالیگاوں میں جب اس فلم کی نمائش کی گئی تو شاہ رخ خان کے اسکرین پر جلوہ گر ہوتے ہی سینما گھر میں آتش بازی شروع ہوگئی۔

انسٹاگرام پر''ٹرول ایس آر کے ہیٹرز''کے نام سے بنائے گئے ایک اکاونٹ نے یہ وڈیو شیئر کی اور ساتھ میں لکھا شاہ رخ خان کے اسکرین پر آتے ہی شائقین کا ناقابل یقین ردعمل اگر ابھی ایسا ہے تو فلم رئیس کے ریلیز ہونے پر کیا ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں