کراچی بار کا الیکشن ملتویاب انتخابات 19 دسمبر کو ہونگے

شہرکی خراب صورتحال کے باعث انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا


Staff Reporter December 16, 2012
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں اوردیگرکورٹس میں بھی کام نہ ہوسکا

GILGIT: شہرکی کشیدہ صورتحال کے باعث کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ملتوی کردیے گئے،انتخابات اب 19 دسمبر کو ہوں گے۔

ہفتہ کی صبح بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے سٹی کورٹ کا معائنہ کیا اورعمارت کوکلیئر قراردیدیا تھا، پولیس نے بھی سراغ رساںکتوںکی مدد سے عمارت کا تفصیلی معائنہ کرکے سٹی کورٹ کی عمارت کو انتخاب کے لیے کلیئر قراردیدیا تھا، تاہم الیکشن کمشنر سیشن جج احمد صبا کی زیر صدارت سٹی کورٹ میں منعقدہ اجلاس میں شہرکی خراب صورتحال ، سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کم ہونے اور ووٹرز کی کم تعداد کی وجہ سے انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

07

انتخابات کی وجہ سے ہفتے کو سٹی کورٹ میں عدالتی امور معطل رکھنے کا فیصلہ پہلے ہی کیا جا چکا تھا لیکن شہر کی صورتحال کے باعث ضلع ملیر کی عدالتوں، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے علاوہ احتساب ، انسداد بدعنوانی ، بینکنگ امور سے متعلق عدالتوں میں بھی کام نہیں ہوسکا ، فوجداری عدالتوں میں ملزمان کو پیش نہیں کیا جاسکا جبکہ بینکنگ عدالتوں اور ٹریبونلز میں وکلا پیش نہیں ہوسکے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔