مشرف کالونی میں گھر میں زیر زمین چھپائی گئی اسلحے کی کھیپ برآمد

برآمد اسلحے میں جی تھری رائفل، 5سب مشین گنیں، 8 رائفلیں، میگزین اور 5 ہزار گولیاں شامل

اسلحہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کیلیے استعمال کیا جانا تھا،ترجمان رینجرز سندھ۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

رینجرز نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مشرف کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک گھر میں زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔


ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق برآمد کیے جانے والے اسلحہ میں ایک جی تھری رائفل، 5 سب مشین گنز ،8 ایم ایم رائفل2 ، 14 میگزین اور 5 ہزار راؤنڈ شامل ہیں، برآمد کیا جانے والا اسلحہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

رینجرز ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز واٹس اپ نمبر 0316-2369996، ای میل rangers.madadgar@gmail.com یا رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں، پاکستان رینجرز سندھ اور عوام ساتھ ساتھ ہیں۔
Load Next Story