جھوٹوں نے ماضی کی رسوائی سے سبق نہیں سیکھا اسلام آباد میں ہی ہوں مریم نواز

مریم نواز نے اپنے اکاؤنٹ سے شیخ رشید کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا۔

تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈوا نے کہا تھا کہ مبارک ہو! مریم نوازکووزیراعظم ہاؤس سے نکال کر رائیونڈ محل بھیج دیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI:
طویل عرصے کی خاموشی اورپی ٹی آئی کے بیانات کے بعد بالآخر مریم نواز بھی میدان میں آگئیں اور فیصل واڈوا کے بیان کی تردید کردی۔

مریم نوازنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا جھوٹ بولنے والوں نے ماضی کی رسوائی سے کچھ نہیں سیکھا، میں اسلام آباد میں ہی ہوں۔


تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈوا نے بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ مبارک ہو! مریم نواز کو وزیراعظم ہاؤس سے نکال کر رائیونڈ محل بھیج دیاگیا جو تحریک انصاف کی پہلی فتح ہے۔ مریم نواز نے اپنے اکاؤنٹ سے شیخ رشید کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا۔

 
Load Next Story