ناپا کے طلبا دہلی انسٹی ٹیوٹ میں ڈرامہ منٹورامہ پیش کرینگے

طلبا10جنوری کو بھارت جائینگے، ڈرامہ منٹو رامہ کا ہندوستان میں بڑا چرچہ ہے، ہمارے فنکار فن کا لوہا منوائیں گے،سنیل شنکر


Showbiz Reporter December 16, 2012
یہ ڈرامہ چند ماہ قبل آرٹس کونسل کراچی میں پیش کیا گیا تھا جسے عوام میں بے انتہا پسند کیاگیا۔ فوٹو: فائل

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کے طلبہ و طالبات10 جنوری کو بھارت روانہ ہونگے جہاں وہ نیشنل اسکول آف ڈرامہ دہلی کے سالانہ فیسٹیول میں تھیٹر ڈرامہ (منٹو رامہ) پیش کرینگے۔

یہ ڈرامہ چند ماہ قبل آرٹس کونسل کراچی میں پیش کیا گیا تھا جسے عوام میں بے انتہا پسند کیاگیا، اس ڈرامے کو دہلی انسٹیٹیوٹ نے 2012 کے بہترین ڈرامے کے طور پر منتخب کیا ہے ڈرامے کے ہدایت کار سنیل شنکر ناپا کے طالبعلم ہیں تھیٹر ڈرامہ منٹو رامہ کے حوالے سے سنیل شنکر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تھیٹر کے فروغ کے لیے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے ہمارے ہاں ناپا کے قیام سے قبل نئی نسل تھیٹر سے ناواقف تھی جبکہ ڈرامے کی اصل شکل تھیٹر ہے۔

09

ضیا محی الدین نے اس پر شب وروز کام کیا اور ایک بار پھر پاکستان میں بہتر تھیٹر فراہم کیا ہمارے تھیٹر کو دنیا بھر میں پسند کیا جارہاہے جہاں تک بھارت میں جاکر پرفارم کرنے کی بات رہی تو یہ اچھا عمل ہے کہ دونوں ممالک کے ثقافتی ادارے فنکاروں کے کام کو دیکھیں اگر کوئی اچھا اور معیاری کام کرے تو اس کی حوصلہ افزائی کی جائے پاکستان کے فنکاروں کو ہندوستان میں اور ہندوستان کے فنکاروں کو پاکستان میں کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے اس حوالے سے حکومتی سطح پر اقدامات ہونے چاہئیں۔

منٹو رامہ کا ہندوستان کی عوام میں خاصا چرچہ ہے یہ جان کر خوشی ہوئی امید ہے وہاں ہمارے فنکاراپنے فن کا لوہا منوا کے آئینگے پاکستان واپسی کے بعد کچھ نئے پراجیکٹ پر کام کرنا ہے جنھیں تھیٹر شائقین پسند کرینگے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کے طلبہ و طالبات دہلی میں 15 جنوری کو پرفارم کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔